PDF —
26 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ غاشیہ pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ غاشیہ pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ غاشیہ ترجمہ. سورہ غاشیہ (مکی) 26 آیت.

→ اعلیسورہ غاشیہ فجر ←


26 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭽﭾﭿﮀﮁ
88:1 بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے
ﮂﮃﮄﮅ
88:2 اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے
ﮆﮇﮈ
88:3 سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے
ﮉﮊﮋﮌ
88:4 دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
ﮍﮎﮏﮐﮑ
88:5 ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
ﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘ
88:6 اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)
ﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟ
88:7 جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے
ﮠﮡﮢﮣ
88:8 اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے
ﮤﮥﮦ
88:9 اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل
ﮧﮨﮩﮪ
88:10 بہشت بریں میں
ﮫﮬﮭﮮﮯ
88:11 وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے
ﮰﮱﯓﯔ
88:12 اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے
ﯕﯖﯗﯘ
88:13 وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے
ﯙﯚﯛ
88:14 اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے
ﯜﯝﯞ
88:15 اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے
ﯟﯠﯡ
88:16 اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی
ﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨ
88:17 یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں
ﯩﯪﯫﯬﯭ
88:18 اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے
ﯮﯯﯰﯱﯲ
88:19 اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں
ﯳﯴﯵﯶﯷ
88:20 اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
ﯸﯹﯺﯻﯼ
88:21 تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو
ﯽﯾﯿﰀ
88:22 تم ان پر داروغہ نہیں ہو
ﭑﭒﭓﭔﭕ
88:23 ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا
ﭖﭗﭘﭙﭚ
88:24 تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا
ﭛﭜﭝﭞ
88:25 بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
ﭟﭠﭡﭢﭣ
88:26 پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں