PDF —
25 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ انشقاق pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ انشقاق pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ انشقاق ترجمہ. سورہ انشقاق (مکی) 25 آیت.

→ مطففینسورہ انشقاق بروج ←


25 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭣﭤﭥﭦ
84:1 جب آسمان پھٹ جائے گا
ﭧﭨﭩﭪ
84:2 اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
ﭫﭬﭭﭮ
84:3 اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
ﭯﭰﭱﭲﭳ
84:4 جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
ﭴﭵﭶﭷ
84:5 اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
ﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀ
84:6 اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
ﮁﮂﮃﮄﮅﮆ
84:7 تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
ﮇﮈﮉﮊﮋ
84:8 اس سے حساب آسان لیا جائے گا
ﮌﮍﮎﮏﮐ
84:9 اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
ﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗ
84:10 اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
ﮘﮙﮚﮛ
84:11 وہ موت کو پکارے گا
ﮜﮝﮞ
84:12 اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
ﮟﮠﮡﮢﮣﮤ
84:13 یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
ﮥﮦﮧﮨﮩﮪ
84:14 اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
ﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓ
84:15 ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
ﯔﯕﯖﯗ
84:16 ہمیں شام کی سرخی کی قسم
ﯘﯙﯚﯛ
84:17 اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
ﯜﯝﯞﯟ
84:18 اور چاند کی جب کامل ہو جائے
ﯠﯡﯢﯣﯤ
84:19 کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
ﯥﯦﯧﯨﯩ
84:20 تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
ﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱ
84:21 اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
ﯲﯳﯴﯵﯶ
84:22 بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
ﯷﯸﯹﯺﯻ
84:23 اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
ﯼﯽﯾﯿ
84:24 تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚ
84:25 ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں