PDF —
96 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ واقعہ pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ واقعہ pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ واقعہ ترجمہ. سورہ واقعہ (مکی) 96 آیت.

→ رحمنسورہ واقعہ حدید ←


96 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﮃﮄﮅﮆ
56:1 جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے
ﮇﮈﮉﮊ
56:2 اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں
ﮋﮌﮍ
56:3 کسی کو پست کرے کسی کو بلند
ﮎﮏﮐﮑﮒ
56:4 جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے
ﮓﮔﮕﮖ
56:5 اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں
ﮗﮘﮙﮚ
56:6 پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں
ﮛﮜﮝﮞ
56:7 اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ
ﮟﮠﮡﮢﮣﮤ
56:8 تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں
ﮥﮦﮧﮨﮩﮪ
56:9 اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں
ﮫﮬﮭ
56:10 اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں
ﮮﮯﮰ
56:11 وہی (خدا کے) مقرب ہیں
ﮱﯓﯔﯕ
56:12 نعمت کے بہشتوں میں
ﯖﯗﯘﯙ
56:13 وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے
ﯚﯛﯜﯝ
56:14 اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے
ﯞﯟﯠﯡ
56:15 (لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر
ﯢﯣﯤﯥ
56:16 آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے
ﭑﭒﭓﭔﭕ
56:17 نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے
ﭖﭗﭘﭙﭚﭛ
56:18 یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر
ﭜﭝﭞﭟﭠﭡ
56:19 اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی
ﭢﭣﭤﭥ
56:20 اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں
ﭦﭧﭨﭩﭪ
56:21 اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے
ﭫﭬﭭ
56:22 اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
ﭮﭯﭰﭱ
56:23 جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی
ﭲﭳﭴﭵﭶ
56:24 یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے
ﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽ
56:25 وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ
ﭾﭿﮀﮁﮂ
56:26 ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)
ﮃﮄﮅﮆﮇﮈ
56:27 اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں
ﮉﮊﮋﮌ
56:28 (یعنی) بےخار کی بیریوں
ﮍﮎﮏ
56:29 اور تہہ بہ تہہ کیلوں
ﮐﮑﮒ
56:30 اور لمبے لمبے سایوں
ﮓﮔﮕ
56:31 اور پانی کے جھرنوں
ﮖﮗﮘ
56:32 اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں
ﮙﮚﮛﮜﮝ
56:33 جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے
ﮞﮟﮠ
56:34 اور اونچے اونچے فرشوں میں
ﮡﮢﮣﮤ
56:35 ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا
ﮥﮦﮧ
56:36 تو ان کو کنواریاں بنایا
ﮨﮩﮪ
56:37 (اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر
ﮫﮬﮭ
56:38 یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے
ﮮﮯﮰﮱ
56:39 (یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں
ﯓﯔﯕﯖ
56:40 اور بہت سے پچھلوں میں سے
ﯗﯘﯙﯚﯛﯜ
56:41 اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں
ﯝﯞﯟﯠ
56:42 (یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں
ﯡﯢﯣﯤ
56:43 اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں
ﯥﯦﯧﯨﯩ
56:44 (جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما
ﯪﯫﯬﯭﯮﯯ
56:45 یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے
ﯰﯱﯲﯳﯴﯵ
56:46 اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے
ﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿ
56:47 اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟
ﰀﰁﰂ
56:48 اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟
ﰃﰄﰅﰆﰇ
56:49 کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے
ﰈﰉﰊﰋﰌﰍ
56:50 (سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖ
56:51 پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!
ﭗﭘﭙﭚﭛﭜ
56:52 تھوہر کے درخت کھاؤ گے
ﭝﭞﭟﭠ
56:53 اور اسی سے پیٹ بھرو گے
ﭡﭢﭣﭤﭥ
56:54 اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
ﭦﭧﭨﭩ
56:55 اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں
ﭪﭫﭬﭭﭮ
56:56 جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی
ﭯﭰﭱﭲﭳ
56:57 ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟
ﭴﭵﭶﭷ
56:58 دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو
ﭸﭹﭺﭻﭼﭽ
56:59 کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟
ﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅ
56:60 ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں
ﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏ
56:61 کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں
ﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖ
56:62 اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
ﮗﮘﮙﮚ
56:63 بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو
ﮛﮜﮝﮞﮟﮠ
56:64 تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟
ﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧ
56:65 اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ
ﮨﮩﮪ
56:66 (کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے
ﮫﮬﮭﮮ
56:67 بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب
ﮯﮰﮱﯓﯔ
56:68 بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو
ﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜ
56:69 کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟
ﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣ
56:70 اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟
ﯤﯥﯦﯧﯨ
56:71 بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو
ﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯ
56:72 کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟
ﯰﯱﯲﯳﯴﯵ
56:73 ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے
ﯶﯷﯸﯹﯺ
56:74 تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو
ﯻﯼﯽﯾﯿﰀ
56:75 ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم
ﰁﰂﰃﰄﰅﰆ
56:76 اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے
ﭑﭒﭓﭔ
56:77 کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے
ﭕﭖﭗﭘ
56:78 (جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)
ﭙﭚﭛﭜﭝ
56:79 اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں
ﭞﭟﭠﭡﭢ
56:80 پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے
ﭣﭤﭥﭦﭧ
56:81 کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟
ﭨﭩﭪﭫﭬ
56:82 اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو
ﭭﭮﭯﭰﭱ
56:83 بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے
ﭲﭳﭴﭵ
56:84 اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو
ﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽ
56:85 اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے
ﭾﭿﮀﮁﮂﮃ
56:86 پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو
ﮄﮅﮆﮇﮈ
56:87 تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟
ﮉﮊﮋﮌﮍﮎ
56:88 پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے
ﮏﮐﮑﮒﮓ
56:89 تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں
ﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚ
56:90 اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے
ﮛﮜﮝﮞﮟﮠ
56:91 تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام
ﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧ
56:92 اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے
ﮨﮩﮪﮫ
56:93 تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے
ﮬﮭﮮ
56:94 اور جہنم میں داخل کیا جانا
ﮯﮰﮱﯓﯔﯕ
56:95 یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے
ﯖﯗﯘﯙﯚ
56:96 تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں