سورہ بینہ pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)
سورہ بینہ pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ بینہ ترجمہ. بینہ (مدنی) 8 آیت.
Related
- بینہ ترجمہاردو
- بینہ mp3سنیں
- Quran Index اردو114
More سورہ PDF
سورہ بینہ

ﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣ
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی
ﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪ
(یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں
ﮫﮬﮭﮮ
جن میں (مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں
ﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛ
اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں)
ﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫﯬﯭ
اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢ
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں
ﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬ
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں
ﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄ
ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا
قرآن کریم
Tuesday, August 18, 2026
اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں







