6 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﮀﮁﮂﮃﮄ
114:1 کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
ﮅﮆﮇ
114:2 (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
ﮈﮉﮊ
114:3 لوگوں کے معبود برحق کی
ﮋﮌﮍﮎﮏ
114:4 (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
ﮐﮑﮒﮓﮔﮕ
114:5 جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
ﮖﮗﮘﮙ
114:6 وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے

قرآن کریم


Tuesday, September 29, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں