قرآن کریم میں قسم (اللہ کی قسم) کے بارے میں آیات
✅ قرآن کریم کے موضوعات
|
(72) تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے
|
|
﴿وَٱلۡقُرۡءَانِ ٱلۡحَكِيمِ ﴾ [Yā-Sīn: 2]
(2) قسم ہے قرآن حکیم کی
|
|
﴿وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفّٗا ﴾ [Aṣ-Ṣāffāt: 1]
(1) قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم
|
|
﴿
صٓۚ وَٱلۡقُرۡءَانِ ذِي ٱلذِّكۡرِ * بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فِي عِزَّةٖ وَشِقَاقٖ * كَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِن قَبۡلِهِم مِّن قَرۡنٖ فَنَادَواْ وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٖ ﴾ [Ṣād: 1-3]
(1) ص، قسم ہے نصیحت بھرے قرآن کی (2) بلکہ یہی لوگ، جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے، سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں (3) اِن سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور جب اُن کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا
|
|
﴿وَٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ ﴾ [Az-Zukhruf: 2]
(2) قسم ہے اِس واضح کتاب کی
|
|
﴿وَٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ ﴾ [Ad-Dukhān: 2]
(2) قسم ہے اِس کتاب مبین کی
|
|
﴿قٓۚ وَٱلۡقُرۡءَانِ ٱلۡمَجِيدِ ﴾ [Qāf: 1]
(1) ق، قسم ہے قرآن مجید کی
|
|
﴿
وَٱلذَّٰرِيَٰتِ ذَرۡوٗا * فَٱلۡحَٰمِلَٰتِ وِقۡرٗا * فَٱلۡجَٰرِيَٰتِ يُسۡرٗا * فَٱلۡمُقَسِّمَٰتِ أَمۡرًا ﴾ [Adh-Dhāriyāt: 1-4]
(1) قسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں (2) پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں (3) پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں (4) پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں
|
|
(7) قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی
|
|
﴿فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ إِنَّهُۥ لَحَقّٞ مِّثۡلَ مَآ أَنَّكُمۡ تَنطِقُونَ ﴾ [Adh-Dhāriyāt: 23]
(23) پس قسم ہے آسمان اور زمین کے مالک کی، یہ بات حق ہے، ایسی ہی یقینی جیسے تم بول رہے ہو
|
|
﴿
وَٱلطُّورِ * وَكِتَٰبٖ مَّسۡطُورٖ * فِي رَقّٖ مَّنشُورٖ * وَٱلۡبَيۡتِ ٱلۡمَعۡمُورِ * وَٱلسَّقۡفِ ٱلۡمَرۡفُوعِ * وَٱلۡبَحۡرِ ٱلۡمَسۡجُورِ ﴾ [Aṭ-Ṭūr: 1-6]
(1) قسم ہے طور کی (2) اور ایک ایسی کھلی کتاب کی (3) جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے (4) اور آباد گھر کی (5) اور اونچی چھت کی (6) اور موجزن سمندر کی
|
|
﴿وَٱلنَّجۡمِ إِذَا هَوَىٰ ﴾ [An-Najm: 1]
(1) قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا
|
|
﴿
۞ فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ * وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٞ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ ﴾ [Al-Wāqi‘ah: 75-76]
(75) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی (76) اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے
|
|
(1) ن، قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں
|
|
(38) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو (39) اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
|
|
(40) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں
|
|
﴿
كـَلَّا وَٱلۡقَمَرِ * وَٱلَّيۡلِ إِذۡ أَدۡبَرَ * وَٱلصُّبۡحِ إِذَآ أَسۡفَرَ ﴾ [Al-Muddaththir: 32-34]
(32) ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی (33) اور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے (34) اور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے
|
|
﴿
لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ * وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ ﴾ [Al-Qiyāmah: 1-2]
(1) نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی (2) اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی
|
|
﴿
وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفٗا * فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفٗا * وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا * فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا * فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا * عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا ﴾ [Al-Mursalāt: 1-6]
(1) قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں (2) پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں (3) اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں (4) پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں (5) پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں (6) عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر
|
|
﴿
وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرۡقٗا * وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشۡطٗا * وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبۡحٗا * فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبۡقٗا * فَٱلۡمُدَبِّرَٰتِ أَمۡرٗا ﴾ [An-Nāzi‘āt: 1-5]
(1) قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں (2) اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں (3) اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں (4) پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں (5) پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں
|
|
﴿
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ * ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ * وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ * وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ ﴾ [At-Takwīr: 15-18]
(15) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں (16) پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی (17) اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی (18) اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا
|
|
﴿
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ * وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ * وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ ﴾ [Al-Inshiqāq: 16-18]
(16) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی (17) اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے (18) اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے
|
|
﴿
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡبُرُوجِ * وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡمَوۡعُودِ * وَشَاهِدٖ وَمَشۡهُودٖ ﴾ [Al-Burūj: 1-3]
(1) قسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کی (2) اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے (3) اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی
|
|
﴿
وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ * وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ * ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ ﴾ [Aṭ-Ṭāriq: 1-3]
(1) قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی (2) اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟ (3) چمکتا ہوا تارا
|
|
(11) قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی (12) اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی
|
|
﴿
وَٱلۡفَجۡرِ * وَلَيَالٍ عَشۡرٖ * وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ * وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ * هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٞ لِّذِي حِجۡرٍ ﴾ [Al-Fajr: 1-5]
(1) قسم ہے فجر کی (2) اور دس راتوں کی (3) اور جفت اور طاق کی (4) اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو (5) کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟
|
|
﴿
لَآ أُقۡسِمُ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ * وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ * وَوَالِدٖ وَمَا وَلَدَ ﴾ [Al-Balad: 1-3]
(1) نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی (2) اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے (3) اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی
|
|
﴿
وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا * وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا * وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا * وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا * وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا * وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا * وَنَفۡسٖ وَمَا سَوَّىٰهَا * فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا ﴾ [Ash-Shams: 1-8]
(1) سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم (2) اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے (3) اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے (4) اور رات کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) ڈھانک لیتی ہے (5) اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا (6) اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا (7) اور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا (8) پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی
|
|
﴿
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ * وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ * وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ ﴾ [Al-Lail: 1-3]
(1) قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے (2) اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو (3) اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا
|
|
(1) قسم ہے روز روشن کی (2) اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے
|
|
(1) قسم ہے انجیر اور زیتون کی (2) اور طور سینا کی (3) اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی
|
|
﴿
وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحٗا * فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحٗا * فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحٗا * فَأَثَرۡنَ بِهِۦ نَقۡعٗا * فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا ﴾ [Al-‘Ādiyāt: 1-5]
(1) قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں (2) پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں (3) پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں (4) پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں (5) پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں
|
|
﴿وَٱلۡعَصۡرِ ﴾ [Al-‘Aṣr: 1]
(1) زمانے کی قسم
|
🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات
Please remember us in your sincere prayers









