9 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭢﭣﭤﭥﭦ
104:1 ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
ﭧﭨﭩﭪﭫ
104:2 جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
ﭬﭭﭮﭯﭰ
104:3 (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
ﭱﭲﭳﭴﭵﭶ
104:4 ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
ﭷﭸﭹﭺﭻ
104:5 اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
ﭼﭽﭾﭿ
104:6 وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
ﮀﮁﮂﮃﮄ
104:7 جو دلوں پر جا لپٹے گی
ﮅﮆﮇﮈ
104:8 (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
ﮉﮊﮋﮌ
104:9 (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں

قرآن کریم


Tuesday, September 29, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں