سورہ ہمزہ عربی متن اردو ترجمہ کے ساتھ

سورہ ہمزہ مکمل اردو ترجمہ (جالندھری) کے ساتھ پڑھیں۔ عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو تلاوت آیت بہ آیت۔ (9 آیت — مكية). ہمزہ سنیں, ہمزہ ترجمہ, ہمزہ mp3, ہمزہ pdf.

سورہ ہمزہ پڑھیں اور سنیں

🎧 آیت
M Mishary Rashid Alafasy
M Mahmoud Khalil Al-Husary
A Abdurrahman As-Sudais
M Mohamed Siddiq Al-Minshawi
A Abdul Basit Abdul Samad
A Ali Al-Hudhaify
A Ahmed ibn Ali al-Ajamy
A Abu Bakr Ash-Shaatree
M Muhammad Ayyoub
A Abdullah Basfar
A Abdullah Al-Juhani
M Maher Al Muaiqly
x1
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ ۝١
📖 ترجمہ آیت 1
ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ ۝٢
📖 ترجمہ آیت 2
جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ ۝٣
📖 ترجمہ آیت 3
(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ ۝٤
📖 ترجمہ آیت 4
ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ ۝٥
📖 ترجمہ آیت 5
اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ ۝٦
📖 ترجمہ آیت 6
وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ ۝٧
📖 ترجمہ آیت 7
جو دلوں پر جا لپٹے گی
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ ۝٨
📖 ترجمہ آیت 8
(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ ۝٩
📖 ترجمہ آیت 9
(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں
→ 103 ہمزہ (104/114) 105 ←
پڑھیں سورہ ہمزہ اردو ترجمہ – تلاوت، ترجمہ اور سماعت

104الهمزة Al-Humazah 📚 9 آیت مكية

سورہ ہمزہ کی آیت بہ آیت تشریح — 9 آیت




قرآن کریم


Tuesday, August 18, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں