قرآن کریم میں وعد و وعید کے بارے میں آیات


✅ قرآن کریم کے موضوعات
(24) تو یہ کام کر کے دکھاؤ، لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور یقیناً کبھی نہیں کرسکتے، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر، جو مہیا کی گئی ہے منکرین حق کے لیے
(25) اور اے پیغمبرؐ، جو لوگ اس کتاب پر ایمان لے آئیں اور (اس کے مطابق) اپنے عمل درست کر لیں، انہیں خوش خبری دے دو کہ اُن کے لیے ایسے باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ان باغوں کے پھل صورت میں دنیا کے پھلوں سے ملتے جلتے ہونگے جب کوئی پھل انہیں کھانے کو دیا جائے گا، تو وہ کہیں گے کہ ایسے ہی پھل اس سے پہلے دنیا میں ہم کو دیے جاتے تھے ان کے لیے وہاں پاکیزہ بیویاں ہونگی، اور وہ وہاں ہمیشہ رہیں گے
سورہ: Al-Baqarah - آیت: 24-25 - پارہ: 1 - صفحہ: 4
(56) جن لوگوں نے کفر و انکار کی روش اختیار کی ہے انہیں دنیا اور آخرت دونوں میں سخت سزا دوں گا اور وہ کوئی مددگار نہ پائیں گے
(57) اور جنہوں نے ایمان اور نیک عملی کا رویہ اختیار کیا ہے انہیں اُن کے اجر پورے پورے دے دیے جائیں گے اور خوب جان لے کہ ظالموں سے اللہ ہرگز محبت نہیں کرتا"
(58) یہ آیات اور حکمت سے لبریز تذکرے ہیں جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں
سورہ: Āl-‘Imrān - آیت: 56-57-58 - پارہ: 3 - صفحہ: 57
(114) لوگوں کی خفیہ سرگوشیوں میں اکثر و بیشتر کوئی بھلائی نہیں ہوتی ہاں اگر کوئی پوشیدہ طور پر صدقہ و خیرات کی تلقین کرے یا کسی نیک کام کے لیے یا لوگوں کے معاملات میں اصلاح کرنے کے لیے کسی سے کچھ کہے تو یہ البتہ بھلی بات ہے، اور جو کوئی اللہ کی رضا جوئی کے لیے ایسا کرے گا اُسے ہم بڑا اجر عطا کریں گے
(115) مگر جو شخص رسول کی مخالفت پر کمر بستہ ہو اور اہل ایمان کی روش کے سوا کسی اور روش پر چلے، درآں حالیکہ اس پر راہ راست واضح ہو چکی ہو، تو اُس کو ہم اُسی طرف چلائیں گے جدھر وہ خود پھر گیا اور اسے جہنم میں جھونکیں گے جو بد ترین جائے قرار ہے
سورہ: An-Nisā’ - آیت: 114-115 - پارہ: 5 - صفحہ: 97
(173) اُس وقت وہ لوگ جنہوں نے ایمان لا کر نیک طرز عمل اختیار کیا ہے اپنے اجر پورے پورے پائیں گے اور اللہ اپنے فضل سے ان کو مزید اجر عطا فرمائے گا، اور جن لوگوں نے بندگی کو عار سمجھا اور تکبر کیا ہے اُن کو اللہ دردناک سزا دے گا اور اللہ کے سوا جن جن کی سرپرستی و مددگاری پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں ان میں سے کسی کو بھی وہ وہاں نہ پائیں گے
(174) لوگو! تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس دلیل روشن آ گئی ہے اور ہم نے تمہاری طرف ایسی روشنی بھیج دی ہے جو تمہیں صاف صاف راستہ دکھانے والی ہے
(175) اب جو لوگ اللہ کی بات مان لیں گے اور اس کی پناہ ڈھونڈیں گے ان کو اللہ اپنی رحمت اور اپنے فضل و کرم کے دامن میں لے لے گا اور اپنی طرف آنے کا سیدھا راستہ ان کو دکھا دے گا
سورہ: An-Nisā’ - آیت: 173-174-175 - پارہ: 6 - صفحہ: 105
(98) خبردار ہو جاؤ! اللہ سزا دینے میں بھی سخت ہے اور اس کے ساتھ بہت درگزر اور رحم بھی کرنے والا ہے
سورہ: Al-Mā’idah - آیت: 98  - پارہ: 7 - صفحہ: 124
(133) تمہارا رب بے نیاز ہے اور مہربانی اس کا شیوہ ہے اگر و ہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور تمہاری جگہ دوسرے جن لوگوں کو چاہے لے آئے جس طرح اُس نے تمہیں کچھ اور لوگوں کی نسل سے اٹھایا ہے
(134) تم سے جس چیز کا وعدہ کیا جا رہا ہے وہ یقیناً آنے والی ہے اور تم خدا کو عاجز کر دینے کی طاقت نہیں رکھتے
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 133-134 - پارہ: 8 - صفحہ: 145
(147) اب اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو ان سے کہہ دو کہ تمہارے رب کا دامن رحمت وسیع ہے اور مجرموں سے اس کے عذاب کو پھیرا نہیں جاسکتا
سورہ: Al-An‘ām - آیت: 147  - پارہ: 8 - صفحہ: 148
(94) کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کسی بستی میں نبی بھیجا ہو اور اُس بستی کے لوگوں کو پہلے تنگی اور سختی میں مبتلا نہ کیا ہو اس خیال سے کہ شاید وہ عاجزی پر اتر آئیں
(95) پھر ہم نے ان کی بدحالی کو خوش حالی سے بدل دیا یہاں تک کہ وہ خوب پھلے پھولے اور کہنے لگے کہ "ہمارے اسلاف پر بھی اچھے اور برے دن آتے ہی رہے ہیں" آخر کار ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا اور انہیں خبر تک نہ ہوئی
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 94-95 - پارہ: 9 - صفحہ: 162
(179) اور یہ حقیقت ہے کہ بہت سے جن اور انسان ایسے ہیں جن کو ہم نے جہنم ہی کے لیے پیدا کیا ہے ان کے پاس دل ہیں مگر وہ ان سے سوچتے نہیں ان کے پاس آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں ان کے پاس کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں وہ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گئے گزرے، یہ وہ لوگ ہیں جو غفلت میں کھو ئے گئے ہیں
سورہ: Al-A‘rāf - آیت: 179  - پارہ: 9 - صفحہ: 174
(23) اگر اللہ کو معلوم ہوتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو وہ ضرور انہیں سُننے کی توفیق دیتا (لیکن بھلائی کے بغیر) اگر وہ ان کو سُنواتا تو وہ بے رُخی کے ساتھ منہ پھیر جاتے
سورہ: Al-Anfāl - آیت: 23  - پارہ: 9 - صفحہ: 179
(25) اور بچو اُس فتنے سے جس کی شامت مخصوص طور پر صرف اُنہی لوگوں تک محدود نہ رہے گی جنہوں نے تم میں سے گناہ کیا ہو اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے
سورہ: Al-Anfāl - آیت: 25  - پارہ: 9 - صفحہ: 179
(59) منکرینِ حق اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ بازی لے گئے، یقیناً وہ ہم کو ہرا نہیں سکتے
سورہ: Al-Anfāl - آیت: 59  - پارہ: 10 - صفحہ: 184
(17) مشرکین کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کے مجاور و خادم بنیں درآں حالیکہ اپنے اوپر وہ خود کفر کی شہادت دے رہے ہیں ان کے تو سارے اعمال ضائع ہو گئے اور جہنم میں انہیں ہمیشہ رہنا ہے
سورہ: At-Taubah - آیت: 17  - پارہ: 10 - صفحہ: 189
(82) اب چاہیے کہ یہ لوگ ہنسنا کم کریں اور روئیں زیادہ، اس لیے کہ جو بدی یہ کماتے رہے ہیں اس کی جزا ایسی ہی ہے (کہ انہیں اس پر رونا چاہیے)
سورہ: At-Taubah - آیت: 82  - پارہ: 10 - صفحہ: 200
(88) بخلاف اس کے رسولؐ نے اور ان لوگوں نے جو رسولؐ کے ساتھ ایمان لائے تھے ا پنی جان و مال سے جہاد کیا اور اب ساری بھلائیاں انہی کے لیے ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں
(89) اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ تیار رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ ہے عظیم الشان کامیابی
سورہ: At-Taubah - آیت: 88-89 - پارہ: 10 - صفحہ: 201
(98) ان بدویوں میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جو راہ خدا میں کچھ خرچ کرتے ہیں تو اسے اپنے اوپر زبردستی کی چٹی سمجھتے ہیں اور تمہارے حق میں زمانہ کی گردشوں کا انتظار کر رہے ہیں (کہ تم کسی چکر میں پھنسو تو وہ اپنی گردن سے اس نظام کی اطاعت کا قلادہ اتار پھینکیں جس میں تم نے انہیں کس دیا ہے) حالانکہ بدی کا چکر خود انہی پر مسلط ہے اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے
(99) اور انہی بدویوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اُسے اللہ کے تقرب کا اور رسولؐ کی طرف سے رحمت کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں ہاں! وہ ضرور ان کے لیے تقرب کا ذریعہ ہے اور اللہ ضرور ان کو اپنی رحمت میں داخل کریگا، یقیناً اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
(100) وہ مہاجر و انصار جنہوں نے سب سے پہلے دعوت ایمان پر لبیک کہنے میں سبقت کی، نیز وہ جو بعد میں راستبازی کے ساتھ پیچھے آئے، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے، اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، یہی عظیم الشان کامیابی ہے
سورہ: At-Taubah - آیت: 98-99-100 - پارہ: 11 - صفحہ: 202
(124) جب کوئی نئی سورت نازل ہوتی ہے تو ان میں سے بعض لوگ (مذاق کے طور پر مسلمانوں سے) پوچھتے ہیں کہ "کہو، تم میں سے کس کے ایمان میں اس سے اضافہ ہوا؟" (اس کا جواب یہ ہے کہ) جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کے ایمان میں تو فی الواقع (ہر نازل ہونے والی سورت نے) اضافہ ہی کیا ہے اور وہ اس سے دلشاد ہیں
(125) البتہ جن لوگوں کے دلوں کو (نفاق کا) روگ لگا ہوا تھا اُن کی سابق نجاست پر (ہر نئی سورت نے) ایک اور نجاست کا اضافہ کر دیا اور وہ مرتے دم تک کفر ہی میں مبتلا رہے
سورہ: At-Taubah - آیت: 124-125 - پارہ: 11 - صفحہ: 207
(26) جن لوگوں نے بھَلائی کا طریقہ اختیار کیا ان کے لیے بھَلائی ہے اور مزید فضل ان کے چہروں پر رُو سیاہی اور ذلّت نہ چھائے گی وہ جنت کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے
(27) اور جن لوگوں نے بُرائیاں کمائیں ان کی بُرائی جیسی ہے ویسا ہی وہ بدلہ پائیں گے، ذلّت ان پر مسلّط ہو گی، کوئی اللہ سے ان کو بچانے والا نہ ہو گا، ان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہوئی ہو گی جیسے رات کے سیاہ پردے ان پر پڑے ہوئے ہوں، وہ دوزخ کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے
سورہ: Yūnus - آیت: 26-27 - پارہ: 11 - صفحہ: 212
(107) اور اسی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ زمین و آسمان قائم ہیں، الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے بے شک تیرا رب پورا اختیار رکھتا ہے کہ جو چاہے کرے
(108) رہے وہ لوگ جو نیک بخت نکلیں گے، تو وہ جنت میں جائیں گے اور وہاں ہمیشہ رہیں گے جب تک زمین و آسمان قائم ہیں، الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے ایسی بخشش ان کو ملے گی جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہ ہوگا
سورہ: Hūd - آیت: 107-108 - پارہ: 12 - صفحہ: 233
(18) جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی ہے اُن کے لیے بھلائی ہے اور جنہوں نے اسے قبول نہ کیا وہ اگر زمین کی ساری دولت کے بھی مالک ہوں اور اتنی ہی اور فراہم کر لیں تو وہ خدا کی پکڑ سے بچنے کے لیے اس سب کو فدیہ میں دے ڈالنے پر تیا ر ہو جائیں گے یہ وہ لوگ ہیں جن سے بری طرح حساب لیا جائے گا اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے، بہت ہی برا ٹھکانا
سورہ: Ar-Ra‘d - آیت: 18  - پارہ: 13 - صفحہ: 251
(43) اور ان سب کے لیے جہنم کی وعید ہے"
(44) یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُن میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے
سورہ: Al-Ḥijr - آیت: 43-44 - پارہ: 14 - صفحہ: 264
(50) مگر اِس کے ساتھ میرا عذاب بھی نہایت دردناک عذاب ہے
سورہ: Al-Ḥijr - آیت: 50  - پارہ: 14 - صفحہ: 264
(22) تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے اُن کے دلوں میں انکار بس کر رہ گیا ہے اور وہ گھمنڈ میں پڑ گئے ہیں
(23) اللہ یقیناً اِن کے سب کرتوت جانتا ہے چھپے ہوئے بھی اور کھلے ہوئے بھی وہ اُن لوگوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا جو غرور نفس میں مبتلا ہوں
سورہ: An-Naḥl - آیت: 22-23 - پارہ: 14 - صفحہ: 269
(38) یہ لوگ اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ "اللہ کسی مرنے والے کو پھر سے زندہ کر کے نہ اٹھائے گا" اٹھائے گا کیوں نہیں، یہ تو ایک وعدہ ہے جسے پورا کرنا اس نے اپنے اوپر واجب کر لیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
(39) اور ایسا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اللہ اِن کے سامنے اُس حقیقت کو کھول دے جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں اور منکرین حق کو معلوم ہو جائے کہ وہ جھوٹے تھے
(40) (رہا اس کا امکان تو) ہمیں کسی چیز کو وجود میں لانے کے لیے اس سے زیادہ کچھ کرنا نہیں ہوتا کہ اسے حکم دیں "ہو جا" اور بس وہ ہو جاتی ہے
سورہ: An-Naḥl - آیت: 38-39-40 - پارہ: 14 - صفحہ: 271
(106) جو شخص ایمان لانے کے بعد کفر کرے (وہ اگر) مجبور کیا گیا ہو اور دل اس کا ایمان پر مطمئن ہو (تب تو خیر) مگر جس نے دل کی رضا مندی سے کفر کو قبول کر لیا اس پر اللہ کا غضب ہے اور ایسے سب لوگوں کے لیے بڑا عذاب ہے
سورہ: An-Naḥl - آیت: 106  - پارہ: 14 - صفحہ: 279
(110) بخلاف اس کے جن لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب (ایمان لانے کی وجہ سے) وہ ستائے گئے تو اُنہوں نے گھر بار چھوڑ دیے، ہجرت کی، راہ خدا میں سختیاں جھیلیں اور صبرسے کام لیا، اُن کے لیے یقیناً تیرا رب غفور و رحیم ہے
سورہ: An-Naḥl - آیت: 110  - پارہ: 14 - صفحہ: 279
(8) ہوسکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے، لیکن اگر تم نے پھر اپنی سابق روش کا اعادہ کیا تو ہم بھی پر اپنی سزا کا اعادہ کریں گے، اور کا فر نعمت لوگوں کے لیے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنا رکھا ہے
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 8  - پارہ: 15 - صفحہ: 283
(60) یاد کرو اے محمدؐ، ہم نے تم سے کہہ دیا تھا کہ تیرے رب نے اِن لوگوں کو گھیر رکھا ہے اور یہ جو کچھ ابھی ہم نے تمہیں دکھایا ہے، اِس کو اور اُس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے، ہم نے اِن لوگوں کے لیے بس ایک فتنہ بنا کر رکھ دیا ہم اِنہیں تنبیہ پر تنبیہ کیے جا رہے ہیں، مگر ہر تنبیہ اِن کی سر کشی ہی میں اضافہ کیے جاتی ہے
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 60  - پارہ: 15 - صفحہ: 288
(97) جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جسے وہ گمراہی میں ڈال دے تو اسکے سوا ایسے لوگوں کے لیے تو کوئی حامی و ناصر نہیں پا سکتا ان لوگوں کو ہم قیامت کے روز اوندھے منہ کھینچ لائیں گے، اندھے، گونگے اور بہرے اُن کا ٹھکانا جہنم ہے جب کبھی اس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی ہم اسے اور بھڑکا دیں گے
(98) یہ بدلہ ہے ان کی اس حرکت کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا "کیا جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو نئے سرے سے ہم کو پیدا کر کے اٹھا کھڑا کیا جائے گا؟"
سورہ: Al-Isrā’ - آیت: 97-98 - پارہ: 15 - صفحہ: 292
(88) اور جو ان میں سے ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اُس کے لیے اچھی جزا ہے اور ہم اس کو نرم احکام دیں گے"
سورہ: Al-Kahf - آیت: 88  - پارہ: 16 - صفحہ: 303
(102) تو کیا یہ لوگ، جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے، یہ خیال رکھتے ہیں کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کارساز بنا لیں؟ ہم نے ایسے کافروں کی ضیافت کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہے
سورہ: Al-Kahf - آیت: 102  - پارہ: 16 - صفحہ: 304
(68) تیرے رب کی قسم، ہم ضرور ان سب کو اور ان کے ساتھ شیاطین کو بھی گھیر لائیں گے، پھر جہنم کے گرد لا کر انہیں گھٹنوں کے بل گرا دیں گے
سورہ: Maryam - آیت: 68  - پارہ: 16 - صفحہ: 310
(78) کیا اسے غیب کا پتہ چل گیا ہے یا اس نے رحمان سے کوئی عہد لے رکھا ہے؟
سورہ: Maryam - آیت: 78  - پارہ: 16 - صفحہ: 311
(1) قریب آ گیا ہے لوگوں کے حساب کا وقت، اور وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں
(2) ان کے پاس جو تازہ نصیحت بھی ان کے رب کی طرف سے آتی ہے اُس کو بہ تکلف سنتے ہیں اور کھیل میں پڑے رہتے ہیں
(3) دِل ان کے (دوسری ہی فکروں میں) منہمک ہیں اور ظالم آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں کہ "یہ شخص آخر تم جیسا ایک بشر ہی تو ہے، پھر کیا تم آنکھوں دیکھتے جادُو کے پھندے میں پھنس جاؤ گے؟"
(4) رسُولؐ نے کہا میرا رب ہر اُس بات کو جانتا ہے جو آسمان اور زمین میں کی جائے، وہ سمیع اور علیم ہے
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 1-2-3-4 - پارہ: 17 - صفحہ: 322
(10) لوگو، ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارا ہی ذکر ہے، کیا تم سمجھتے نہیں ہو؟
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 10  - پارہ: 17 - صفحہ: 322
(16) ہم نے اِس آسمان اور زمین کو اور جو کچھ بھی ان میں ہے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنایا ہے
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 16  - پارہ: 17 - صفحہ: 323
(39) کاش اِن کافروں کو اُس وقت کا کچھ علم ہوتا جبکہ یہ نہ اپنے منہ آگ سے بچا سکیں گے نہ اپنی پیٹھیں، اور نہ ان کو کہیں سے مدد پہنچے گی
(40) وہ بلا اچانک آئے گی اور اِنہیں اِس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دفع کر سکیں گے اور نہ اِن کو لمحہ بھر مُہلت ہی مل سکے گی
سورہ: Al-Anbiyā’ - آیت: 39-40 - پارہ: 17 - صفحہ: 325
(19) یہ دو فریق ہیں جن کے درمیان اپنے رب کے معاملے کا جھگڑا ہے اِن میں سے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے اُن کے لیے آگ کے لباس کاٹے جا چکے ہیں، اُن کے سروں پر کھَولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 19  - پارہ: 17 - صفحہ: 334
(25) جن لوگوں نے کفر کیا اور جو (آج) اللہ کے راستے سے روک رہے ہیں اور اُس مسجدِ حرام کی زیارت میں مانع ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے بنایا ہے، جس میں مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں (اُن کی روش یقیناً سزا کی مستحق ہے) اِس (مسجدِ حرام) میں جو بھی راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیار کرے گا اسے ہم درد ناک عذاب کا مزا چکھائیں گے
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 25  - پارہ: 17 - صفحہ: 335
(50) پھر جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے اُن کے لیے مغفرت ہے اور عزّت کی روزی
(51) اور جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے وہ دوزخ کے یار ہیں
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 50-51 - پارہ: 17 - صفحہ: 338
(56) اُس روز بادشاہی اللہ کی ہو گی، اور وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا جو ایمان رکھنے والے اور عمل صالح کرنے والے ہوں گے وہ نعمت بھری جنتوں میں جائیں گے
(57) اور جنہوں نے کفر کیا ہو گا اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہوگا اُن کے لیے رسوا کن عذاب ہوگا
سورہ: Al-Ḥajj - آیت: 56-57 - پارہ: 17 - صفحہ: 339
(82) یہ کہتے ہیں "کیا جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہم کو پھر زندہ کر کے اٹھایا جائے گا؟
(83) ہم نے بھی یہ وعدے بہت سنے ہیں اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا بھی سنتے رہے ہیں یہ محض افسانہائے پارینہ ہیں"
سورہ: Al-Mu’minūn - آیت: 82-83 - پارہ: 18 - صفحہ: 347
(93) اے محمدؐ، دعا کرو کہ "پروردگار، جس عذاب کی اِن کو دھمکی دی جا رہی ہے وہ اگر میری موجودگی میں تو لائے
سورہ: Al-Mu’minūn - آیت: 93  - پارہ: 18 - صفحہ: 348
(95) اور حقیقت یہ ہے کہ ہم تمہاری آنکھوں کے سامنے ہی وہ چیز لے آنے کی پوری قدرت رکھتے ہیں جس کی دھمکی ہم انہیں دے رہے ہیں
سورہ: Al-Mu’minūn - آیت: 95  - پارہ: 18 - صفحہ: 348
(64) خبردار رہو، آسمان و زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے تم جس روش پر بھی ہو اللہ اُس کو جانتا ہے جس روز لوگ اُس کی طرف پلٹیں گے وہ اُنہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
سورہ: An-Nūr - آیت: 64  - پارہ: 18 - صفحہ: 359
(198) (لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر اہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 198  - پارہ: 19 - صفحہ: 375
(209) اور ہم ظالم نہ تھے
سورہ: Ash-Shu‘arā’ - آیت: 209  - پارہ: 19 - صفحہ: 376
(67) البتہ جس نے آج توبہ کر لی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیے وہی یہ توقع کر سکتا ہے کہ وہاں فلاح پانے والوں میں سے ہو گا
سورہ: Al-Qaṣaṣ - آیت: 67  - پارہ: 20 - صفحہ: 393
(65) جب یہ لوگ کشتی پر سوار ہوتے ہیں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُس سے دُعا مانگتے ہیں، پھر جب وہ اِنہیں بچا کر خشکی پر لے آتا ہے تو یکایک یہ شرک کرنے لگتے ہیں
(66) تاکہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کا کفران نعمت کریں اور (حیات دنیا کے) مزے لوٹیں اچھا، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
سورہ: Al-‘Ankabūt - آیت: 65-66 - پارہ: 21 - صفحہ: 404
(14) جس روز وہ ساعت برپا ہو گی، اس دن (سب انسان) الگ گروہوں میں بٹ جائیں گے
(15) جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ ایک باغ میں شاداں و فرحاں رکھے جائیں گے
(16) اور جنہوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ہے وہ عذاب میں حاضر رکھے جائیں گے
سورہ: Ar-Rūm - آیت: 14-15-16 - پارہ: 21 - صفحہ: 405
(33) لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اُسے پکارتے ہیں، پھر جب وہ کچھ اپنی رحمت کا ذائقہ انہیں چکھا دیتا ہے تو یکایک ان میں سے کچھ لوگ شرک کرنے لگتے ہیں
(34) تاکہ ہمارے کیے ہوئے احسان کی ناشکری کریں اچھا، مزے کر لو، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا
سورہ: Ar-Rūm - آیت: 33-34 - پارہ: 21 - صفحہ: 408
(45) تاکہ اللہ ایمان لانے والوں اور عملِ صالح کرنے والوں کو اپنے فضل سے جزا دے یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا
سورہ: Ar-Rūm - آیت: 45  - پارہ: 21 - صفحہ: 409
(12) کاش تم دیکھو وہ وقت جب یہ مجرم سر جھکائے اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے (اُس وقت یہ کہہ رہے ہوں گے) "اے ہمارے رب، ہم نے خوب دیکھ لیا اور سُن لیا اب ہمیں واپس بھیج دے تاکہ ہم نیک عمل کریں، ہمیں اب یقین آگیا ہے"
(13) (جواب میں ارشاد ہو گا) "اگر ہم چاہتے تو پہلے ہی ہر نفس کو اس کی ہدایت دے دیتے مگر میری وہ بات پُوری ہو گئی جو میں نے کہی تھی کہ میں جہنّم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا
(14) پس اب چکھو مزا اپنی اِس حرکت کا کہ تم نے اس دن کی ملاقات کو فراموش کر دیا، ہم نے بھی اب تمہیں فراموش کر دیا ہے چکھو ہمیشگی کے عذاب کا مزا اپنے کرتوتوں کی پاداش میں"
سورہ: As-Sajdah - آیت: 12-13-14 - پارہ: 21 - صفحہ: 416
(28) یہ لوگ کہتے ہیں کہ "یہ فیصلہ کب ہو گا اگر تم سچے ہو؟"
(29) ان سے کہو "فیصلے کے دن ایمان لانا اُن لوگوں کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہو گا جنہوں نے کفر کیا ہے اور پھر اُن کو کوئی مہلت نہ ملے گی"
(30) اچھا، اِنہیں ان کے حال پر چھوڑ دو اور انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں
سورہ: As-Sajdah - آیت: 28-29-30 - پارہ: 21 - صفحہ: 417
(8) تاکہ سچے لوگوں سے (ان کا رب) ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے، اور کافروں کے لیے تو اس نے درد ناک عذاب مہیا کر ہی رکھا ہے
سورہ: Al-Aḥzāb - آیت: 8  - پارہ: 21 - صفحہ: 419
(73) اِس بار امانت کو اٹھانے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں، اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے اور مومن مَردوں اور عورتوں کی توبہ قبول کرے، اللہ درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے
سورہ: Al-Aḥzāb - آیت: 73  - پارہ: 22 - صفحہ: 427
(4) اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں اُن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم
(5) اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے زور لگایا ہے، ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے
سورہ: Saba’ - آیت: 4-5 - پارہ: 22 - صفحہ: 428
(29) یہ لوگ تم سے کہتے ہیں کہ وہ (قیامت کا) وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو؟
(30) کہو تمہارے لیے ایک ایسے دن کی میعاد مقرر ہے جس کے آنے میں نہ ایک گھڑی بھر کی تاخیر تم کر سکتے ہو اور نہ ایک گھڑی بھر پہلے اسے لا سکتے ہو
سورہ: Saba’ - آیت: 29-30 - پارہ: 22 - صفحہ: 431
(35) انہیں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہم تم سے زیادہ مال اولاد رکھتے ہیں اور ہم ہرگز سزا پانے والے نہیں ہیں
سورہ: Saba’ - آیت: 35  - پارہ: 22 - صفحہ: 432
(38) رہے وہ لوگ جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں، تو وہ عذاب میں مبتلا ہوں گے
سورہ: Saba’ - آیت: 38  - پارہ: 22 - صفحہ: 432
(51) کاش تم دیکھو اِنہیں اُس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جا سکیں گے، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے
(52) اُس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اُس پر ایمان لے آئے حالانکہ اب دور نکلی ہوئی چیز کہاں ہاتھ آسکتی ہے
(53) اِس سے پہلے یہ کفر کر چکے تھے اور بلا تحقیق دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے
(54) اُس وقت جس چیز کی یہ تمنا کر رہے ہوں گے اس سے محروم کر دیے جائیں گے جس طرح اِن کے پیش رو ہم مشرب محروم ہو چکے ہوں گے یہ بڑے گمراہ کن شک میں پڑے ہوئے تھے
سورہ: Saba’ - آیت: 51-52-53-54 - پارہ: 22 - صفحہ: 434
(7) جو لوگ کفر کریں گے اُن کے لیے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے اُن کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے
سورہ: Fāṭir - آیت: 7  - پارہ: 22 - صفحہ: 435
(32) پھر ہم نے اس کتاب کا وارث بنا دیا اُن لوگوں کو جنہیں ہم نے (اِس وراثت کے لیے) اپنے بندوں میں سے چن لیا اب کوئی تو ان میں سے اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے، اور کوئی بیچ کی راس ہے، اور کوئی اللہ کے اذن سے نیکیوں میں سبقت کرنے والا ہے، یہی بہت بڑا فضل ہے
(33) ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا، وہاں ان کا لباس ریشم ہوگا
سورہ: Fāṭir - آیت: 32-33 - پارہ: 22 - صفحہ: 438
(36) اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اُن کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ اُن کا قصہ پاک کر دیا جائے گا کہ مر جائیں اور نہ اُن کے لیے جہنم کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی اِس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہر اُس شخص کو جو کفر کرنے والا ہو
(37) وہ وہاں چیخ چیخ کر کہیں گے کہ "اے ہمارے رب، ہمیں یہاں سے نکال لے تاکہ ہم نیک عمل کریں اُن اعمال سے مختلف جو پہلے کرتے رہے تھے" (انہیں جواب دیا جائے گا) "کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس میں کوئی سبق لینا چاہتا تو سبق لے سکتاتھا؟ اور تمہارے پاس متنبہ کرنے والا بھی آ چکا تھا اب مزا چکھو ظالموں کا یہاں کوئی مددگار نہیں ہے"
سورہ: Fāṭir - آیت: 36-37 - پارہ: 22 - صفحہ: 438
(42) یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہا کرتے تھے کہ اگر کوئی خبردار کرنے والا ان کے ہاں آ گیا ہوتا تو یہ دنیا کی ہر دوسری قوم سے بڑھ کر راست رو ہوتے مگر جب خبردار کرنے والا ان کے پاس آگیا تو اس کی آمد نے اِن کے اندر حق سے فرار کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کیا
(43) یہ زمین میں اور زیادہ استکبار کرنے لگے اور بری بری چالیں چلنے لگے، حالانکہ بُری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں اب کیا یہ لوگ اِس کا انتظار کر رہے ہیں کہ پچھلی قوموں کے ساتھ اللہ کا جو طریقہ رہا ہے وہی اِن کے ساتھ بھی برتا جائے؟ یہی بات ہے تو تم اللہ کے طریقے میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے اور تم کبھی نہ دیکھو گے کہ اللہ کی سنت کو اس کے مقرر راستے سے کوئی طاقت پھیر سکتی ہے
سورہ: Fāṭir - آیت: 42-43 - پارہ: 22 - صفحہ: 439
(53) ایک ہی زور کی آواز ہو گی اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیے جائیں گے
سورہ: Yā-Sīn - آیت: 53  - پارہ: 23 - صفحہ: 443
(64) جو کفر تم دنیا میں کرتے رہے ہو اُس کی پاداش میں اب اِس کا ایندھن بنو
سورہ: Yā-Sīn - آیت: 64  - پارہ: 23 - صفحہ: 444
(3) گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے، سخت سزا دینے والا اور بڑا صاحب فضل ہے کوئی معبود اس کے سوا نہیں، اُسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے
سورہ: Ghāfir - آیت: 3  - پارہ: 24 - صفحہ: 467
(30) پھر جو لوگ ایمان لائے تھے اور نیک عمل کرتے رہے تھے انہیں ان کا رب اپنی رحمت میں داخل کرے گا اور یہی صریح کامیابی ہے
(31) اور جن لوگوں نے کفر کیا تھا اُن سے کہا جائے گا "کیا میری آیات تم کو نہیں سنائی جاتی تھیں؟ مگر تم نے تکبر کیا اور مجرم بن کر رہے
سورہ: Al-Jāthiyah - آیت: 30-31 - پارہ: 25 - صفحہ: 501
(1) قسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں
(2) پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں
(3) پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں
(4) پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں
(5) حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جا رہا ہے وہ سچی ہے
(6) اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے
سورہ: Adh-Dhāriyāt - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 26 - صفحہ: 520
(12) پوچھتے ہیں آخر وہ روز جزاء کب آئے گا؟
سورہ: Adh-Dhāriyāt - آیت: 12  - پارہ: 26 - صفحہ: 521
(1) قسم ہے طور کی
(2) اور ایک ایسی کھلی کتاب کی
(3) جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے
(4) اور آباد گھر کی
(5) اور اونچی چھت کی
(6) اور موجزن سمندر کی
سورہ: Aṭ-Ṭūr - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 27 - صفحہ: 523
(16) جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے
سورہ: Aṭ-Ṭūr - آیت: 16  - پارہ: 27 - صفحہ: 524
(31) اے زمین کے بوجھو، عنقریب ہم تم سے باز پرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 31  - پارہ: 27 - صفحہ: 532
(58) ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 58  - پارہ: 27 - صفحہ: 533
(60) نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 60  - پارہ: 27 - صفحہ: 533
(62) اور اُن دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 62  - پارہ: 27 - صفحہ: 533
(64) گھنے سرسبز و شاداب باغ
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 64  - پارہ: 27 - صفحہ: 533
(66) دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 66  - پارہ: 27 - صفحہ: 533
(68) اُن میں بکثرت پھل اور کھجوریں اور انار
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 68  - پارہ: 27 - صفحہ: 533
(72) خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حوریں
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 72  - پارہ: 27 - صفحہ: 534
(74) اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 74  - پارہ: 27 - صفحہ: 534
(76) وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے
سورہ: Ar-Raḥmān - آیت: 76  - پارہ: 27 - صفحہ: 534
(8) دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 8  - پارہ: 27 - صفحہ: 534
(57) ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 57  - پارہ: 27 - صفحہ: 536
(83) تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 83  - پارہ: 27 - صفحہ: 537
(96) پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
سورہ: Al-Wāqi‘ah - آیت: 96  - پارہ: 27 - صفحہ: 537
(19) اُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 19  - پارہ: 29 - صفحہ: 567
(42) اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 42  - پارہ: 29 - صفحہ: 568
(48) درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 48  - پارہ: 29 - صفحہ: 568
(52) پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
سورہ: Al-Ḥāqqah - آیت: 52  - پارہ: 29 - صفحہ: 568
(41) کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے
سورہ: Al-Ma‘ārij - آیت: 41  - پارہ: 29 - صفحہ: 570
(32) ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی
سورہ: Al-Muddaththir - آیت: 32  - پارہ: 29 - صفحہ: 576
(56) اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے
سورہ: Al-Muddaththir - آیت: 56  - پارہ: 29 - صفحہ: 577
(1) نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
(2) اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی
(3) کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟
(4) ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں
(5) مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے
(6) پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟"
سورہ: Al-Qiyāmah - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 29 - صفحہ: 577
(15) چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے
سورہ: Al-Qiyāmah - آیت: 15  - پارہ: 29 - صفحہ: 577
(1) قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں
(2) پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں
(3) اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں
(4) پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں
(5) پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں
(6) عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر
سورہ: Al-Mursalāt - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 29 - صفحہ: 580
(15) تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
سورہ: Al-Mursalāt - آیت: 15  - پارہ: 29 - صفحہ: 580
(1) قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں
(2) اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں
(3) اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں
(4) پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں
(5) پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں
(6) جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا
سورہ: An-Nāzi‘āt - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 30 - صفحہ: 583
(14) اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے
سورہ: An-Nāzi‘āt - آیت: 14  - پارہ: 30 - صفحہ: 583
(1) قسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کی
(2) اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے
(3) اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی
(4) کہ مارے گئے گڑھے والے
(5) (اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی
(6) جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے
سورہ: Al-Burūj - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 30 - صفحہ: 590
(9) جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے
سورہ: Al-Burūj - آیت: 9  - پارہ: 30 - صفحہ: 590
(1) قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی
(2) اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟
(3) چمکتا ہوا تارا
(4) کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو
(5) پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
(6) ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
سورہ: Aṭ-Ṭāriq - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 30 - صفحہ: 591
(17) پس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو
سورہ: Aṭ-Ṭāriq - آیت: 17  - پارہ: 30 - صفحہ: 591
(1) قسم ہے فجر کی
(2) اور دس راتوں کی
(3) اور جفت اور طاق کی
(4) اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو
(5) کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟
(6) تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا
سورہ: Al-Fajr - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 30 - صفحہ: 593
(14) حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے
سورہ: Al-Fajr - آیت: 14  - پارہ: 30 - صفحہ: 593
(1) سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم
(2) اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے
(3) اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے
(4) اور رات کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) ڈھانک لیتی ہے
(5) اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا
(6) اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا
سورہ: Ash-Shams - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 30 - صفحہ: 595
(15) اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے
سورہ: Ash-Shams - آیت: 15  - پارہ: 30 - صفحہ: 595
(1) قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے
(2) اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو
(3) اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا
(4) درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں
(5) تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا
(6) اور بھلائی کو سچ مانا
سورہ: Al-Lail - آیت: 1-2-3-4-5-6 - پارہ: 30 - صفحہ: 595
(21) اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا
سورہ: Al-Lail - آیت: 21  - پارہ: 30 - صفحہ: 596
(1) قسم ہے انجیر اور زیتون کی
(2) اور طور سینا کی
(3) اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی
(4) ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا
(5) پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا
سورہ: At-Tīn - آیت: 1-2-3-4-5 - پارہ: 30 - صفحہ: 597


🍃 قرآن کریم میں دیگر موضوعات


Saturday, July 18, 2026

Please remember us in your sincere prayers