8 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﮣﮤﮥ
102:1 (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
ﮦﮧﮨﮩ
102:2 یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
ﮪﮫﮬﮭ
102:3 دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
ﮮﮯﮰﮱﯓ
102:4 پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
ﯔﯕﯖﯗﯘﯙ
102:5 دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
ﯚﯛﯜ
102:6 تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
ﯝﯞﯟﯠﯡ
102:7 پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)
ﯢﯣﯤﯥﯦﯧ
102:8 پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی

قرآن کریم


Tuesday, September 29, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں