11 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭴﭵ
101:1 کھڑ کھڑانے والی
ﭶﭷﭸ
101:2 کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
ﭹﭺﭻﭼﭽ
101:3 اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
ﭾﭿﮀﮁﮂﮃ
101:4 (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے
ﮄﮅﮆﮇﮈ
101:5 اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون
ﮉﮊﮋﮌﮍ
101:6 تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے
ﮎﮏﮐﮑﮒ
101:7 وہ دل پسند عیش میں ہو گا
ﮓﮔﮕﮖﮗ
101:8 اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے
ﮘﮙﮚ
101:9 اس کا مرجع ہاویہ ہے
ﮛﮜﮝﮞﮟ
101:10 اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
ﮠﮡﮢ
101:11 دہکتی ہوئی آگ ہے

قرآن کریم


Tuesday, September 29, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں