PDF —
55 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ قمر pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ قمر pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ قمر ترجمہ. سورہ قمر (مکی) 55 آیت.

→ نجمسورہ قمر رحمن ←


55 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﮬﮭﮮﮯﮰ
54:1 قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہوگیا
ﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙ
54:2 اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے
ﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡ
54:3 اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے
ﯢﯣﯤﯥﯦﯧﯨﯩ
54:4 اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے
ﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰ
54:5 اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا
ﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺ
54:6 تو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙ
54:7 تو آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں
ﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣ
54:8 اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے
ﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮ
54:9 ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی
ﭯﭰﭱﭲﭳﭴ
54:10 تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٓہا) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے
ﭵﭶﭷﭸﭹﭺ
54:11 پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے
ﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄ
54:12 اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا
ﮅﮆﮇﮈﮉﮊ
54:13 اور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا
ﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑ
54:14 وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی۔ (یہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کیا گیا) جس کو کافر مانتے نہ تھے
ﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘ
54:15 اور ہم نے اس کو ایک عبرت بنا چھوڑا تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
ﮙﮚﮛﮜﮝ
54:16 سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟
ﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥ
54:17 اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
ﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬ
54:18 عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
ﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗ
54:19 ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی
ﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞ
54:20 وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں
ﯟﯠﯡﯢﯣ
54:21 سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
ﯤﯥﯦﯧﯨﯩﯪﯫ
54:22 اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
ﯬﯭﯮﯯ
54:23 ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا
ﯰﯱﯲﯳﯴﯵﯶﯷﯸﯹﯺ
54:24 اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے
ﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁﰂﰃﰄ
54:25 کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے
ﰅﰆﰇﰈﰉﰊ
54:26 ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے
ﰋﰌﰍﰎﰏﰐﰑﰒ
54:27 (اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚ
54:28 اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے
ﭛﭜﭝﭞﭟ
54:29 تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں
ﭠﭡﭢﭣﭤ
54:30 سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
ﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭ
54:31 ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ
ﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵ
54:32 اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
ﭶﭷﭸﭹﭺ
54:33 لوط کی قوم نے بھی ڈر سنانے والوں کو جھٹلایا تھا
ﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅ
54:34 تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا
ﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎ
54:35 اپنے فضل سے۔ شکر کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
ﮏﮐﮑﮒﮓﮔ
54:36 اور لوطؑ نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا
ﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞ
54:37 اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
ﮟﮠﮡﮢﮣﮤ
54:38 اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا
ﮥﮦﮧﮨ
54:39 تو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
ﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰ
54:40 اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
ﮱﯓﯔﯕﯖﯗ
54:41 اور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے
ﯘﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟ
54:42 انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے
ﯠﯡﯢﯣﯤﯦﯧﯨﯩﯪ
54:43 (اے اہل عرب) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (پہلی) کتابوں میں کوئی فارغ خطی لکھ دی گئی ہے
ﯫﯬﯭﯮﯯﯰ
54:44 کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے
ﯱﯲﯳﯴﯵ
54:45 عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے
ﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼ
54:46 ان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے
ﯽﯾﯿﰀﰁﰂ
54:47 بےشک گنہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں
ﰃﰄﰅﰆﰇﰈﰉﰊﰋﰌ
54:48 اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو
ﰍﰎﰏﰐﰑﰒ
54:49 ہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗ
54:50 اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے
ﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞ
54:51 اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
ﭟﭠﭡﭢﭣﭤ
54:52 اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے
ﭥﭦﭧﭨﭩ
54:53 (یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے
ﭪﭫﭬﭭﭮﭯ
54:54 جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے
ﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶ
54:55 (یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں