8 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﯝﯞﯟﯠﯡ
94:1 (اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
ﯢﯣﯤﯥ
94:2 اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
ﭑﭒﭓﭔ
94:3 جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
ﭕﭖﭗﭘ
94:4 اور تمہارا ذکر بلند کیا
ﭙﭚﭛﭜﭝ
94:5 ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
ﭞﭟﭠﭡﭢ
94:6 (اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
ﭣﭤﭥﭦ
94:7 تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
ﭧﭨﭩﭪ
94:8 اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو

قرآن کریم


Tuesday, September 29, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں