سورہ ضحی pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)
سورہ ضحی pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ ضحی ترجمہ. سورہ ضحی (مکی) 11 آیت.
Related
- سورہ ضحی ترجمہاردو
- سورہ ضحی mp3سنیں
- Quran Index اردو114
More سورہ PDF
سورہ ضحی

ﮉﮊ
93:1
آفتاب کی روشنی کی قسم
ﮋﮌﮍﮎ
93:2
اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
ﮏﮐﮑﮒﮓﮔ
93:3
کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا
ﮕﮖﮗﮘﮙﮚ
93:4
اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
ﮛﮜﮝﮞﮟ
93:5
اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
ﮠﮡﮢﮣﮤ
93:6
بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
ﮥﮦﮧﮨ
93:7
اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
ﮩﮪﮫﮬ
93:8
اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
ﮭﮮﮯﮰﮱ
93:9
تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
ﯓﯔﯕﯖﯗ
93:10
اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
ﯘﯙﯚﯛﯜ
93:11
اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
قرآن کریم
Wednesday, September 9, 2026
اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں







