PDF —
42 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ عبس pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ عبس pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ عبس ترجمہ. سورہ عبس (مکی) 42 آیت.



42 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭑﭒﭓ
80:1 (محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
ﭔﭕﭖﭗ
80:2 کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا
ﭘﭙﭚﭛﭜ
80:3 اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
ﭝﭞﭟﭠﭡ
80:4 یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا
ﭢﭣﭤﭥ
80:5 جو پروا نہیں کرتا
ﭦﭧﭨﭩ
80:6 اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
ﭪﭫﭬﭭﭮ
80:7 حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں
ﭯﭰﭱﭲﭳ
80:8 اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا
ﭴﭵﭶ
80:9 اور (خدا سے) ڈرتا ہے
ﭷﭸﭹﭺ
80:10 اس سے تم بےرخی کرتے ہو
ﭻﭼﭽﭾ
80:11 دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
ﭿﮀﮁﮂ
80:12 پس جو چاہے اسے یاد رکھے
ﮃﮄﮅﮆ
80:13 قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
ﮇﮈﮉ
80:14 جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں
ﮊﮋﮌ
80:15 لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
ﮍﮎﮏ
80:16 جو سردار اور نیکو کار ہیں
ﮐﮑﮒﮓﮔ
80:17 انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے
ﮕﮖﮗﮘﮙ
80:18 اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟
ﮚﮛﮜﮝﮞ
80:19 نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
ﮟﮠﮡﮢ
80:20 پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا
ﮣﮤﮥﮦ
80:21 پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
ﮧﮨﮩﮪﮫ
80:22 پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا
ﮬﮭﮮﮯﮰﮱ
80:23 کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا
ﯓﯔﯕﯖﯗ
80:24 تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
ﯘﯙﯚﯛﯜ
80:25 بے شک ہم ہی نے پانی برسایا
ﯝﯞﯟﯠﯡ
80:26 پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
ﯢﯣﯤﯥ
80:27 پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا
ﯦﯧﯨ
80:28 اور انگور اور ترکاری
ﯩﯪﯫ
80:29 اور زیتون اور کھجوریں
ﯬﯭﯮ
80:30 اور گھنے گھنے باغ
ﯯﯰﯱ
80:31 اور میوے اور چارا
ﯲﯳﯴﯵ
80:32 (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا
ﯶﯷﯸﯹ
80:33 تو جب (قیامت کا) غل مچے گا
ﯺﯻﯼﯽﯾﯿ
80:34 اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا
ﰀﰁﰂ
80:35 اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
ﰃﰄﰅ
80:36 اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے
ﰆﰇﰈﰉﰊﰋﰌ
80:37 ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
ﰍﰎﰏﰐ
80:38 اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
ﰑﰒﰓ
80:39 خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
ﰔﰕﰖﰗﰘ
80:40 اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی
ﭑﭒﭓ
80:41 (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی
ﭔﭕﭖﭗﭘ
80:42 یہ کفار بدکردار ہیں

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں