PDF —
29 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ تکویر pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ تکویر pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ تکویر ترجمہ. سورہ تکویر (مکی) 29 آیت.

→ عبسسورہ تکویر انفطار ←


29 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭙﭚﭛﭜ
81:1 جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
ﭝﭞﭟﭠ
81:2 جب تارے بےنور ہو جائیں گے
ﭡﭢﭣﭤ
81:3 اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
ﭥﭦﭧﭨ
81:4 اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
ﭩﭪﭫﭬ
81:5 اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
ﭭﭮﭯﭰ
81:6 اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
ﭱﭲﭳﭴ
81:7 اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
ﭵﭶﭷﭸ
81:8 اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
ﭹﭺﭻﭼ
81:9 کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
ﭽﭾﭿﮀ
81:10 اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
ﮁﮂﮃﮄ
81:11 اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
ﮅﮆﮇﮈ
81:12 اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
ﮉﮊﮋﮌ
81:13 اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
ﮍﮎﮏﮐﮑ
81:14 تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
ﮒﮓﮔﮕ
81:15 ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
ﮖﮗﮘ
81:16 (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
ﮙﮚﮛﮜ
81:17 اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
ﮝﮞﮟﮠ
81:18 اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
ﮡﮢﮣﮤﮥ
81:19 کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
ﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬ
81:20 جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
ﮭﮮﮯﮰ
81:21 سردار (اور) امانت دار ہے
ﮱﯓﯔﯕ
81:22 اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
ﯖﯗﯘﯙﯚ
81:23 بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
ﯛﯜﯝﯞﯟﯠ
81:24 اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
ﯡﯢﯣﯤﯥﯦ
81:25 اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
ﯧﯨﯩ
81:26 پھر تم کدھر جا رہے ہو
ﯪﯫﯬﯭﯮﯯ
81:27 یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
ﯰﯱﯲﯳﯴﯵ
81:28 (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
ﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼﯽﯾ
81:29 اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں