PDF —
21 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ لیل pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ لیل pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ لیل ترجمہ. سورہ لیل (مکی) 21 آیت.

→ شمسسورہ لیل ضحی ←


21 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﮡﮢﮣﮤ
92:1 رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
ﮥﮦﮧﮨ
92:2 اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
ﮩﮪﮫﮬﮭ
92:3 اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
ﮮﮯﮰﮱ
92:4 کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
ﯓﯔﯕﯖﯗ
92:5 تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
ﯘﯙﯚ
92:6 اور نیک بات کو سچ جانا
ﯛﯜﯝ
92:7 اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
ﯞﯟﯠﯡﯢ
92:8 اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
ﯣﯤﯥ
92:9 اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
ﭑﭒﭓ
92:10 اسے سختی میں پہنچائیں گے
ﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚ
92:11 اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
ﭛﭜﭝﭞ
92:12 ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
ﭟﭠﭡﭢﭣ
92:13 اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
ﭤﭥﭦﭧ
92:14 سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
ﭨﭩﭪﭫﭬ
92:15 اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
ﭭﭮﭯﭰ
92:16 جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
ﭱﭲﭳ
92:17 اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
ﭴﭵﭶﭷﭸ
92:18 جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
ﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿ
92:19 اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
ﮀﮁﮂﮃﮄﮅ
92:20 بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
ﮆﮇﮈ
92:21 اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں