PDF —
36 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ مطففین pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ مطففین pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ مطففین ترجمہ. سورہ مطففین (مکی) 36 آیت.

→ انفطارسورہ مطففین انشقاق ←


36 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﯖﯗﯘ
83:1 ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
ﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟ
83:2 جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
ﯠﯡﯢﯣﯤﯥ
83:3 اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
ﯦﯧﯨﯩﯪﯫ
83:4 کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
ﭑﭒﭓ
83:5 (یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
ﭔﭕﭖﭗﭘﭙ
83:6 جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
ﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠ
83:7 سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
ﭡﭢﭣﭤﭥ
83:8 اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
ﭦﭧﭨ
83:9 ایک دفتر ہے لکھا ہوا
ﭩﭪﭫﭬ
83:10 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
ﭭﭮﭯﭰﭱ
83:11 (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
ﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹ
83:12 اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
ﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁ
83:13 جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
ﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌ
83:14 دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
ﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓ
83:15 بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
ﮔﮕﮖﮗﮘ
83:16 پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
ﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠ
83:17 پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
ﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧ
83:18 (یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
ﮨﮩﮪﮫﮬ
83:19 اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
ﮭﮮﮯ
83:20 ایک دفتر ہے لکھا ہوا
ﮰﮱﯓ
83:21 جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
ﯔﯕﯖﯗﯘ
83:22 بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
ﯙﯚﯛﯜ
83:23 تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
ﯝﯞﯟﯠﯡﯢ
83:24 تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
ﯣﯤﯥﯦﯧ
83:25 ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
ﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯ
83:26 جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
ﯰﯱﯲﯳ
83:27 اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
ﯴﯵﯶﯷﯸ
83:28 وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
ﯹﯺﯻﯼﯽﯾﯿﰀﰁ
83:29 جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
ﰂﰃﰄﰅﰆ
83:30 اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
ﰇﰈﰉﰊﰋﰌﰍ
83:31 اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
ﰎﰏﰐﰑﰒﰓﰔ
83:32 اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
ﰕﰖﰗﰘﰙ
83:33 حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗ
83:34 تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
ﭘﭙﭚﭛ
83:35 (اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
ﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢ
83:36 تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں