PDF —
19 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ انفطار pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ انفطار pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ انفطار ترجمہ. سورہ انفطار (مکی) 19 آیت.

→ تکویرسورہ انفطار مطففین ←


19 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭑﭒﭓﭔ
82:1 جب آسمان پھٹ جائے گا
ﭕﭖﭗﭘ
82:2 اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
ﭙﭚﭛﭜ
82:3 اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے
ﭝﭞﭟﭠ
82:4 اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی
ﭡﭢﭣﭤﭥﭦ
82:5 تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
ﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭ
82:6 اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا
ﭮﭯﭰﭱﭲ
82:7 (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
ﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹ
82:8 اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
ﭺﭻﭼﭽﭾ
82:9 مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
ﭿﮀﮁﮂ
82:10 حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
ﮃﮄﮅ
82:11 عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے
ﮆﮇﮈﮉ
82:12 جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
ﮊﮋﮌﮍﮎ
82:13 بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔
ﮏﮐﮑﮒﮓ
82:14 اور بدکردار دوزخ میں
ﮔﮕﮖﮗ
82:15 (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
ﮘﮙﮚﮛﮜ
82:16 اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے
ﮝﮞﮟﮠﮡﮢ
82:17 اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
ﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩ
82:18 پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
ﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕ
82:19 جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں