PDF —
17 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ طارق pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ طارق pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ طارق ترجمہ. سورہ طارق (مکی) 17 آیت.

→ بروجسورہ طارق اعلی ←


17 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭑﭒﭓ
86:1 آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
ﭔﭕﭖﭗﭘ
86:2 اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
ﭙﭚﭛ
86:3 وہ تارا ہے چمکنے والا
ﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢ
86:4 کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
ﭣﭤﭥﭦﭧ
86:5 تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
ﭨﭩﭪﭫﭬ
86:6 وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
ﭭﭮﭯﭰﭱﭲ
86:7 جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
ﭳﭴﭵﭶﭷ
86:8 بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
ﭸﭹﭺﭻ
86:9 جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
ﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂ
86:10 تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
ﮃﮄﮅﮆ
86:11 آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
ﮇﮈﮉﮊ
86:12 اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
ﮋﮌﮍﮎ
86:13 کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
ﮏﮐﮑﮒ
86:14 اور بیہودہ بات نہیں ہے
ﮓﮔﮕﮖ
86:15 یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
ﮗﮘﮙ
86:16 اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
ﮚﮛﮜﮝﮞ
86:17 تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں