سورہ طارق عربی متن اردو ترجمہ کے ساتھ

سورہ طارق مکمل اردو ترجمہ (جالندھری) کے ساتھ پڑھیں۔ عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو تلاوت آیت بہ آیت۔ (17 آیت — مكية). طارق سنیں, طارق ترجمہ, طارق mp3, طارق pdf.

سورہ طارق پڑھیں اور سنیں

🎧 آیت
M Mishary Rashid Alafasy
M Mahmoud Khalil Al-Husary
A Abdurrahman As-Sudais
M Mohamed Siddiq Al-Minshawi
A Abdul Basit Abdul Samad
A Ali Al-Hudhaify
A Ahmed ibn Ali al-Ajamy
A Abu Bakr Ash-Shaatree
M Muhammad Ayyoub
A Abdullah Basfar
A Abdullah Al-Juhani
M Maher Al Muaiqly
x1
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ ۝١
📖 ترجمہ آیت 1
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ ۝٢
📖 ترجمہ آیت 2
اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
النَّجْمُ الثَّاقِبُ ۝٣
📖 ترجمہ آیت 3
وہ تارا ہے چمکنے والا
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ ۝٤
📖 ترجمہ آیت 4
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ ۝٥
📖 ترجمہ آیت 5
تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ ۝٦
📖 ترجمہ آیت 6
وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ ۝٧
📖 ترجمہ آیت 7
جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ ۝٨
📖 ترجمہ آیت 8
بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ ۝٩
📖 ترجمہ آیت 9
جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ ۝١٠
📖 ترجمہ آیت 10
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ ۝١١
📖 ترجمہ آیت 11
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ۝١٢
📖 ترجمہ آیت 12
اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ ۝١٣
📖 ترجمہ آیت 13
کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ۝١٤
📖 ترجمہ آیت 14
اور بیہودہ بات نہیں ہے
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا ۝١٥
📖 ترجمہ آیت 15
یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
وَأَكِيدُ كَيْدًا ۝١٦
📖 ترجمہ آیت 16
اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا ۝١٧
📖 ترجمہ آیت 17
تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو
→ 85 طارق (86/114) 87 ←
پڑھیں سورہ طارق اردو ترجمہ – تلاوت، ترجمہ اور سماعت

86الطارق At-Tariq 📚 17 آیت مكية

سورہ طارق کی آیت بہ آیت تشریح — 17 آیت




قرآن کریم


Tuesday, August 18, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں