PDF —
22 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ بروج pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ بروج pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ بروج ترجمہ. سورہ بروج (مکی) 22 آیت.

→ انشقاقسورہ بروج طارق ←


22 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭛﭜﭝﭞ
85:1 آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
ﭟﭠﭡ
85:2 اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
ﭢﭣﭤ
85:3 اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی
ﭥﭦﭧﭨ
85:4 کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے
ﭩﭪﭫﭬ
85:5 (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
ﭭﭮﭯﭰﭱ
85:6 جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
ﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸ
85:7 اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے
ﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂ
85:8 ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے
ﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎ
85:9 وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
ﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝ
85:10 جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا
ﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭ
85:11 (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
ﮮﮯﮰﮱﯓ
85:12 بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
ﯔﯕﯖﯗﯘ
85:13 وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا
ﯙﯚﯛﯜ
85:14 اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
ﯝﯞﯟﯠ
85:15 عرش کا مالک بڑی شان والا
ﯡﯢﯣﯤ
85:16 جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
ﯥﯦﯧﯨﯩ
85:17 بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
ﯪﯫﯬ
85:18 (یعنی) فرعون اور ثمود کا
ﯭﯮﯯﯰﯱﯲ
85:19 لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
ﯳﯴﯵﯶﯷ
85:20 اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
ﯸﯹﯺﯻﯼ
85:21 (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
ﯽﯾﯿﰀ
85:22 لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں