PDF —
30 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ فجر pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ فجر pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ فجر ترجمہ. سورہ فجر (مکی) 30 آیت.

→ غاشیہسورہ فجر بلد ←


30 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﭤﭥ
89:1 فجر کی قسم
ﭦﭧﭨ
89:2 اور دس راتوں کی
ﭩﭪﭫ
89:3 اور جفت اور طاق کی
ﭬﭭﭮﭯ
89:4 اور رات کی جب جانے لگے
ﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶ
89:5 اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)
ﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽ
89:6 کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا
ﭾﭿﮀﮁ
89:7 (جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد
ﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈ
89:8 کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
ﮉﮊﮋﮌﮍﮎ
89:9 اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے
ﮏﮐﮑﮒ
89:10 اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
ﮓﮔﮕﮖﮗ
89:11 یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے
ﮘﮙﮚﮛ
89:12 اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے
ﮜﮝﮞﮟﮠﮡ
89:13 تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا
ﮢﮣﮤﮥ
89:14 بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے
ﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮﮯﮰﮱ
89:15 مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی
ﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛﯜﯝ
89:16 اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا
ﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤ
89:17 نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے
ﯥﯦﯧﯨﯩﯪ
89:18 اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو
ﯫﯬﯭﯮﯯ
89:19 اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
ﯰﯱﯲﯳﯴ
89:20 اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو
ﯵﯶﯷﯸﯹﯺﯻﯼ
89:21 تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی
ﯽﯾﯿﰀﰁﰂ
89:22 اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛ
89:23 اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)
ﭜﭝﭞﭟﭠ
89:24 کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا
ﭡﭢﭣﭤﭥﭦ
89:25 تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا
ﭧﭨﭩﭪﭫ
89:26 اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا
ﭬﭭﭮﭯ
89:27 اے اطمینان پانے والی روح!
ﭰﭱﭲﭳﭴﭵ
89:28 اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
ﭶﭷﭸﭹ
89:29 تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا
ﭺﭻﭼ
89:30 اور میری بہشت میں داخل ہو جا

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں