سورہ تکویر عربی متن اردو ترجمہ کے ساتھ

سورہ تکویر مکمل اردو ترجمہ (جالندھری) کے ساتھ پڑھیں۔ عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو تلاوت آیت بہ آیت۔ (29 آیت — مكية). تکویر سنیں, تکویر ترجمہ, تکویر mp3, تکویر pdf.

سورہ تکویر پڑھیں اور سنیں

🎧 آیت
M Mishary Rashid Alafasy
M Mahmoud Khalil Al-Husary
A Abdurrahman As-Sudais
M Mohamed Siddiq Al-Minshawi
A Abdul Basit Abdul Samad
A Ali Al-Hudhaify
A Ahmed ibn Ali al-Ajamy
A Abu Bakr Ash-Shaatree
M Muhammad Ayyoub
A Abdullah Basfar
A Abdullah Al-Juhani
M Maher Al Muaiqly
x1
إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ۝١
📖 ترجمہ آیت 1
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ ۝٢
📖 ترجمہ آیت 2
جب تارے بےنور ہو جائیں گے
وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ ۝٣
📖 ترجمہ آیت 3
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ۝٤
📖 ترجمہ آیت 4
اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ ۝٥
📖 ترجمہ آیت 5
اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ ۝٦
📖 ترجمہ آیت 6
اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ ۝٧
📖 ترجمہ آیت 7
اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ ۝٨
📖 ترجمہ آیت 8
اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ ۝٩
📖 ترجمہ آیت 9
کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ۝١٠
📖 ترجمہ آیت 10
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ ۝١١
📖 ترجمہ آیت 11
اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ ۝١٢
📖 ترجمہ آیت 12
اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ ۝١٣
📖 ترجمہ آیت 13
اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ ۝١٤
📖 ترجمہ آیت 14
تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ۝١٥
📖 ترجمہ آیت 15
ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ ۝١٦
📖 ترجمہ آیت 16
(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ ۝١٧
📖 ترجمہ آیت 17
اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ ۝١٨
📖 ترجمہ آیت 18
اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ۝١٩
📖 ترجمہ آیت 19
کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ ۝٢٠
📖 ترجمہ آیت 20
جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ ۝٢١
📖 ترجمہ آیت 21
سردار (اور) امانت دار ہے
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ ۝٢٢
📖 ترجمہ آیت 22
اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ ۝٢٣
📖 ترجمہ آیت 23
بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ ۝٢٤
📖 ترجمہ آیت 24
اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ۝٢٥
📖 ترجمہ آیت 25
اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ ۝٢٦
📖 ترجمہ آیت 26
پھر تم کدھر جا رہے ہو
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ ۝٢٧
📖 ترجمہ آیت 27
یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ ۝٢٨
📖 ترجمہ آیت 28
(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ ۝٢٩
📖 ترجمہ آیت 29
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
→ 80 تکویر (81/114) 82 ←
پڑھیں سورہ تکویر اردو ترجمہ – تلاوت، ترجمہ اور سماعت

81التكوير At-Takwir 📚 29 آیت مكية

سورہ تکویر کی آیت بہ آیت تشریح — 29 آیت




قرآن کریم


Tuesday, August 18, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں