سورہ اعلی عربی متن اردو ترجمہ کے ساتھ

سورہ اعلی مکمل اردو ترجمہ (جالندھری) کے ساتھ پڑھیں۔ عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو تلاوت آیت بہ آیت۔ (19 آیت — مكية). اعلی سنیں, اعلی ترجمہ, اعلی mp3, اعلی pdf.

سورہ اعلی پڑھیں اور سنیں

🎧 آیت
M Mishary Rashid Alafasy
M Mahmoud Khalil Al-Husary
A Abdurrahman As-Sudais
M Mohamed Siddiq Al-Minshawi
A Abdul Basit Abdul Samad
A Ali Al-Hudhaify
A Ahmed ibn Ali al-Ajamy
A Abu Bakr Ash-Shaatree
M Muhammad Ayyoub
A Abdullah Basfar
A Abdullah Al-Juhani
M Maher Al Muaiqly
x1
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ۝١
📖 ترجمہ آیت 1
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ ۝٢
📖 ترجمہ آیت 2
جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ۝٣
📖 ترجمہ آیت 3
اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ ۝٤
📖 ترجمہ آیت 4
اور جس نے چارہ اگایا
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ ۝٥
📖 ترجمہ آیت 5
پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ ۝٦
📖 ترجمہ آیت 6
ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ۝٧
📖 ترجمہ آیت 7
مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ۝٨
📖 ترجمہ آیت 8
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ ۝٩
📖 ترجمہ آیت 9
سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ ۝١٠
📖 ترجمہ آیت 10
جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى ۝١١
📖 ترجمہ آیت 11
اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ ۝١٢
📖 ترجمہ آیت 12
جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ۝١٣
📖 ترجمہ آیت 13
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ۝١٤
📖 ترجمہ آیت 14
بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ ۝١٥
📖 ترجمہ آیت 15
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا ۝١٦
📖 ترجمہ آیت 16
مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ ۝١٧
📖 ترجمہ آیت 17
حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ ۝١٨
📖 ترجمہ آیت 18
یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ ۝١٩
📖 ترجمہ آیت 19
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں
→ 86 اعلی (87/114) 88 ←
پڑھیں سورہ اعلی اردو ترجمہ – تلاوت، ترجمہ اور سماعت

87الأعلى Al-A'la 📚 19 آیت مكية

سورہ اعلی کی آیت بہ آیت تشریح — 19 آیت




قرآن کریم


Tuesday, August 18, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں