سورہ بلد pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)
سورہ بلد pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ بلد ترجمہ. سورہ بلد (مکی) 20 آیت.
Related
- سورہ بلد ترجمہاردو
- سورہ بلد mp3سنیں
- Quran Index اردو114
More سورہ PDF
سورہ بلد

ﭽﭾﭿﮀﮁ
90:1
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
ﮂﮃﮄﮅﮆ
90:2
اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
ﮇﮈﮉﮊ
90:3
اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
ﮋﮌﮍﮎﮏﮐ
90:4
کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے
ﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗ
90:5
کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
ﮘﮙﮚﮛﮜ
90:6
کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
ﮝﮞﮟﮠﮡﮢ
90:7
کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
ﮣﮤﮥﮦﮧ
90:8
بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟
ﮨﮩﮪ
90:9
اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)
ﮫﮬﮭ
90:10
(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
ﮮﮯﮰﮱ
90:11
مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا
ﯓﯔﯕﯖﯗ
90:12
اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
ﯘﯙﯚ
90:13
کسی (کی) گردن کا چھڑانا
ﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡ
90:14
یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
ﯢﯣﯤﯥ
90:15
یتیم رشتہ دار کو
ﯦﯧﯨﯩﯪ
90:16
یا فقیر خاکسار کو
ﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴ
90:17
پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے
ﯵﯶﯷﯸ
90:18
یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗ
90:19
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
ﭘﭙﭚﭛ
90:20
یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے
قرآن کریم
Wednesday, September 9, 2026
اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں







