سورہ عاديات عربی متن اردو ترجمہ کے ساتھ

سورہ عاديات مکمل اردو ترجمہ (جالندھری) کے ساتھ پڑھیں۔ عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو تلاوت آیت بہ آیت۔ (11 آیت — مكية). عاديات سنیں, عاديات ترجمہ, عاديات mp3, عاديات pdf.

سورہ عاديات پڑھیں اور سنیں

🎧 آیت
M Mishary Rashid Alafasy
M Mahmoud Khalil Al-Husary
A Abdurrahman As-Sudais
M Mohamed Siddiq Al-Minshawi
A Abdul Basit Abdul Samad
A Ali Al-Hudhaify
A Ahmed ibn Ali al-Ajamy
A Abu Bakr Ash-Shaatree
M Muhammad Ayyoub
A Abdullah Basfar
A Abdullah Al-Juhani
M Maher Al Muaiqly
x1
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا ۝١
📖 ترجمہ آیت 1
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا ۝٢
📖 ترجمہ آیت 2
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا ۝٣
📖 ترجمہ آیت 3
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا ۝٤
📖 ترجمہ آیت 4
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا ۝٥
📖 ترجمہ آیت 5
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ ۝٦
📖 ترجمہ آیت 6
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ ۝٧
📖 ترجمہ آیت 7
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ۝٨
📖 ترجمہ آیت 8
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ ۝٩
📖 ترجمہ آیت 9
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ ۝١٠
📖 ترجمہ آیت 10
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ ۝١١
📖 ترجمہ آیت 11
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
→ 99 عاديات (100/114) 101 ←
پڑھیں سورہ عاديات اردو ترجمہ – تلاوت، ترجمہ اور سماعت

100العاديات Al-'Adiyat 📚 11 آیت مكية

سورہ عاديات کی آیت بہ آیت تشریح — 11 آیت




قرآن کریم


Tuesday, August 18, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں