سورہ انفطار عربی متن اردو ترجمہ کے ساتھ

سورہ انفطار مکمل اردو ترجمہ (جالندھری) کے ساتھ پڑھیں۔ عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو تلاوت آیت بہ آیت۔ (19 آیت — مكية). انفطار سنیں, انفطار ترجمہ, انفطار mp3, انفطار pdf.

سورہ انفطار پڑھیں اور سنیں

🎧 آیت
M Mishary Rashid Alafasy
M Mahmoud Khalil Al-Husary
A Abdurrahman As-Sudais
M Mohamed Siddiq Al-Minshawi
A Abdul Basit Abdul Samad
A Ali Al-Hudhaify
A Ahmed ibn Ali al-Ajamy
A Abu Bakr Ash-Shaatree
M Muhammad Ayyoub
A Abdullah Basfar
A Abdullah Al-Juhani
M Maher Al Muaiqly
x1
إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ ۝١
📖 ترجمہ آیت 1
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ ۝٢
📖 ترجمہ آیت 2
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ۝٣
📖 ترجمہ آیت 3
اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ۝٤
📖 ترجمہ آیت 4
اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ۝٥
📖 ترجمہ آیت 5
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ ۝٦
📖 ترجمہ آیت 6
اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ ۝٧
📖 ترجمہ آیت 7
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ ۝٨
📖 ترجمہ آیت 8
اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ ۝٩
📖 ترجمہ آیت 9
مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ ۝١٠
📖 ترجمہ آیت 10
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
كِرَامًا كَاتِبِينَ ۝١١
📖 ترجمہ آیت 11
عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ۝١٢
📖 ترجمہ آیت 12
جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ ۝١٣
📖 ترجمہ آیت 13
بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ ۝١٤
📖 ترجمہ آیت 14
اور بدکردار دوزخ میں
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ ۝١٥
📖 ترجمہ آیت 15
(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ ۝١٦
📖 ترجمہ آیت 16
اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ۝١٧
📖 ترجمہ آیت 17
اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ۝١٨
📖 ترجمہ آیت 18
پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ ۝١٩
📖 ترجمہ آیت 19
جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا
→ 81 انفطار (82/114) 83 ←
پڑھیں سورہ انفطار اردو ترجمہ – تلاوت، ترجمہ اور سماعت

82الإنفطار Al-Infitar 📚 19 آیت مكية

سورہ انفطار کی آیت بہ آیت تشریح — 19 آیت




قرآن کریم


Tuesday, August 18, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں