سورہ انشقاق عربی متن اردو ترجمہ کے ساتھ

سورہ انشقاق مکمل اردو ترجمہ (جالندھری) کے ساتھ پڑھیں۔ عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو تلاوت آیت بہ آیت۔ (25 آیت — مكية). انشقاق سنیں, انشقاق ترجمہ, انشقاق mp3, انشقاق pdf.

سورہ انشقاق پڑھیں اور سنیں

🎧 آیت
M Mishary Rashid Alafasy
M Mahmoud Khalil Al-Husary
A Abdurrahman As-Sudais
M Mohamed Siddiq Al-Minshawi
A Abdul Basit Abdul Samad
A Ali Al-Hudhaify
A Ahmed ibn Ali al-Ajamy
A Abu Bakr Ash-Shaatree
M Muhammad Ayyoub
A Abdullah Basfar
A Abdullah Al-Juhani
M Maher Al Muaiqly
x1
إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ ۝١
📖 ترجمہ آیت 1
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۝٢
📖 ترجمہ آیت 2
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ۝٣
📖 ترجمہ آیت 3
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ۝٤
📖 ترجمہ آیت 4
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۝٥
📖 ترجمہ آیت 5
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ ۝٦
📖 ترجمہ آیت 6
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ۝٧
📖 ترجمہ آیت 7
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ۝٨
📖 ترجمہ آیت 8
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا ۝٩
📖 ترجمہ آیت 9
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ ۝١٠
📖 ترجمہ آیت 10
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا ۝١١
📖 ترجمہ آیت 11
وہ موت کو پکارے گا
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ۝١٢
📖 ترجمہ آیت 12
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا ۝١٣
📖 ترجمہ آیت 13
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ۝١٤
📖 ترجمہ آیت 14
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا ۝١٥
📖 ترجمہ آیت 15
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ۝١٦
📖 ترجمہ آیت 16
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ۝١٧
📖 ترجمہ آیت 17
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ۝١٨
📖 ترجمہ آیت 18
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ۝١٩
📖 ترجمہ آیت 19
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ۝٢٠
📖 ترجمہ آیت 20
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ۝٢١
📖 ترجمہ آیت 21
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ ۝٢٢
📖 ترجمہ آیت 22
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ۝٢٣
📖 ترجمہ آیت 23
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ۝٢٤
📖 ترجمہ آیت 24
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ۝٢٥
📖 ترجمہ آیت 25
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے
→ 83 انشقاق (84/114) 85 ←
پڑھیں سورہ انشقاق اردو ترجمہ – تلاوت، ترجمہ اور سماعت

84الإنشقاق Al-Inshiqaq 📚 25 آیت مكية

سورہ انشقاق کی آیت بہ آیت تشریح — 25 آیت




قرآن کریم


Tuesday, August 18, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں