PDF —
19 آیت مکی PDF
Built right in your browser — download starts automatically

سورہ علق pdf — ڈاؤن لوڈ (اردو)

سورہ علق pdf اردو — ڈاؤن لوڈ سورہ علق ترجمہ. سورہ علق (مکی) 19 آیت.

→ تینسورہ علق قدر ←


19 آیت · مکی · اردو
bismillah
ﮕﮖﮗﮘﮙﮚ
96:1 (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
ﮛﮜﮝﮞﮟ
96:2 جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
ﮠﮡﮢﮣ
96:3 پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
ﮤﮥﮦﮧ
96:4 جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
ﮨﮩﮪﮫﮬﮭ
96:5 اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
ﮮﮯﮰﮱﯓ
96:6 مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے
ﯔﯕﯖﯗ
96:7 جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے
ﯘﯙﯚﯛﯜ
96:8 کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
ﯝﯞﯟﯠ
96:9 بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
ﯡﯢﯣﯤ
96:10 (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے
ﯥﯦﯧﯨﯩﯪ
96:11 بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو
ﯫﯬﯭﯮ
96:12 یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)
ﭑﭒﭓﭔﭕ
96:13 اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)
ﭖﭗﭘﭙﭚﭛ
96:14 کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے
ﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢ
96:15 دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے
ﭣﭤﭥﭦ
96:16 یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال
ﭧﭨﭩ
96:17 تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے
ﭪﭫﭬ
96:18 ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے
ﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳ
96:19 دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا

قرآن کریم


Wednesday, September 9, 2026

اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں