ترجمہ — Tafsir
معانی الفاظ:
- لِمِثْلِ هَذَا: ایسے (انعام و اکرام) کے لیے
- فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ: تو عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے
تفسیر:
اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اہلِ جنت کی اُس عظیم نعمت کا ذکر فرمایا ہے جو انہیں آخرت میں حاصل ہوگی، اور پھر ارشاد فرمایا کہ "ایسے ہی (انعام) کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے"۔
یعنی اے انسانو! اگر تم نے واقعی کچھ کرنا ہے، اگر تمہاری نگاہیں بلند مقاصد کی طرف اٹھی ہیں، اور اگر تم اپنی محنت اور مشقت کا کوئی ایسا صلہ چاہتے ہو جو کبھی ختم نہ ہو، تو پھر اس دنیا کے فانی اور عارضی مزوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اس ابدی نعمت اور دائمی خوشی کے لیے عمل کرو جو اللہ نے اپنے نیک بندوں کے لیے تیار کی ہے۔
یہ وہ تجارت ہے جو کبھی خسارے میں نہیں ڈالتی، یہ وہ سودا ہے جس میں ہمیشہ نفع ہی نفع ہے۔ دنیا کی لذتیں چند روزہ ہیں، ان میں رنج و الم کی آمیزش ہے، وہ جلدی ختم ہو جانے والی ہیں، لیکن آخرت کی نعمتیں دائمی ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں، کوئی رنج نہیں، کوئی خوف نہیں۔
پیارے بھائیو! آج ہم اپنی ساری محنت، اپنی ساری توانائیاں، اپنا سارا وقت صرف کرتے ہیں اس دنیا کے لیے جو ایک دن ختم ہو جائے گی، لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر ہم اپنی انہی صلاحیتوں کا ایک حصہ اس ابدی زندگی کے لیے بھی نکالتے! کیا ہی خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی کا مقصد جنت کا حصول بنایا، اور اپنے ہر عمل کو اس عظیم مقصد کے تابع کر دیا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس دنیا میں ایسے اعمال کریں جو ہمیں اس عظیم کامیابی تک پہنچائیں، اور ہمیں ان لوگوں میں شامل فرمائے جو اس نعمتِ جاوداں کے حقدار ہیں۔ آمین۔
📜 آیت 59-63 — صافات
ترجمہ — صافات 61
سورہ صافات آیت 61 - پڑھیں, سنیں, ترجمہ, اردو : ایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل…سورہ آیت 61/182 — صافات الصافات (مکی). پڑھیں سنیں ترجمہ (اردو). سنیں: صافات سنیں, صافات ترجمہ, صافات mp3, صافات pdf. آیت 59–63. اردو ترجمہ: فارسی.
قرآن کریم
Tuesday, August 18, 2026
اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں مت بھولیں








